(ایجنسیز)
بنگلادیش میں عام انتخابات آئندہ ماہ ہوں گے ملک بھر میں فوج تعینات کی جارہی ہے۔ حزب اختلاف نے انتخابات کے بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔حزب اختلاف کی اٹھارہ پارٹیوں کے اتحاد کی رہنما خالدہ ضیاء نے ملک گیر ہڑتال
کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ مستعفی ہوں اور اقتدار غیر جانبدار حکومت کے حوالے کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال اور احتجاج جاری رہے گا۔ شیخ حسینہ نے حزب اختلاف کا مطالبہ رد کرتے ہوئے نگراں کابینہ تشکیل دے دی ہے۔